گلوکار، اداکار علی ظفر بینکاک میں اشتہار کی شوٹنگ کے دوران زخمی

Ali Zafar

Ali Zafar

بینکاک (جیوڈیسک) بینکاک معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر بینکاک میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے، ان کے چہرے پر دو ٹانکے لگائے گئے ہیں۔ گلوکار علی ظفر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علی ظفر بالی وڈ میں اپنی فلم کل بل کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

جہاں سے وہ پاکستانی کمرشل کی شوٹنگ کے لئے بینکاک گئے۔ شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ مین کی عدم دستیابی پر علی ظفر نے اسٹنٹ خود کیا جس سے ان کے چہرے پر چوٹ لگی، علی ظفر کو فوری اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔