کراچی (جیوڈیسک) معروف پاپ گلوکار عالمگیر کے گردے کی پیوندکاری کے لیے ٹشو میچ ہو گئے، منگل کو امریکا میں ان کے گردے کی پیوندکاری کی جائے گی۔
گلوکار عالمگیر گزشتہ کافی عرصے سے گردے کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ عالمگیر گردے کے علاج کے سلسلے میں دو مرتبہ پاکستان بھی آچکے ہیں۔ گزشتہ روز عالمگیر کا کہنا تھا کہ خدا کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔
کہ مجھ پر اس نے اتنا کرم کیا، تمام چاہنے والوں کا میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جو مجھے ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں۔ عالمگیر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ایک شکوہ ہے کہ شہنشاہ غزل مہدی حسن پر ہمیں جتنا کام کرنے کی ضرورت تھی وہ نہیں ہوا، حکومت پاکستان کو چاہیے کہ اپنے لیجنڈز کو یاد رکھی۔