اسلام آباد (جیوڈیسک) گلوکارہ عینی کی علیحدگی ہو گئی لیکن مسائل سے جان نہ چھوٹی، سابق شوہر نے گلوکارہ عینی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
گلوکارہ عینی نے خوشی خوشی جو رشتہ جوڑا انتہائی دکھ کے ساتھ اسے چھوڑنا پڑ گیا۔ طلاق ہونے کے باوجود ، سابق شوہر نے جان نہیں چھوڑی۔ نوریز ملک نے عینی کے خلاف تھانہ کوہسار اسلام آباد میں مقدمہ درج کرا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گلوکارہ عینی نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم ادھار لی جو واپس نہیں کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عینی کو کئی مرتبہ تھانے بلایا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہ دیا جس پر گلوکارہ عینی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے جھوٹے مقدمے کے اندراج کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر کو معطل اور گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ پولیس خاندانی جھگڑوں پر توجہ کے بجائے مجرموں کو گرفتار کرے۔