لاہور (جیوڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ان کے مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد علاج شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی کمر میں شدید درد کے باعث انہیں اسپتال داخل کرایا گیا ہے جب کہ اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر محسوس ہورہی ہے۔
واضح رہے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 29 مارچ کو ہونے والا گرینڈ شو کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔