گلوکارہ بیونسے کے بال پنکھے میں پھنس گئے

Singer Beyonce

Singer Beyonce

کینیڈا (جیوڈیسک) کینیڈا کے شہر مانٹریال میں کنسرٹ کے دوران پرفارم کرتے ہوئے گلوکارہ بیونسے کے بال پنکھے میں پھنس گئے۔ گلوکارہ بیونسے سٹیج پر بڑے مزے سے گیت گانے میں مصروف تھیں کہ اچانک ایک جگہ بیٹھتے ہی ان کے بال پیچھے موجود پنکھے میں پھنس گئے۔

اس موقع پر بیونسے نے اپنے حواس بحال رکھے اور اپنے عملے کو اشارے سے بتایا کہ وہ کس مصیبت میں پھنس چکی ہیں۔ عملے نے فوری طور پر گلوکارہ کے بال نکالنے کیلئے کوششیں شروع کر دیں اس دوران وہ بیٹھ کر مسلسل گانا گاتی رہیں۔