ڈیلاس (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی گلوکار کرس براؤن پر ان کے مداح نے ٹوپی کی چوری کا مقدمہ درج کر وا دیا ہے۔
موصوف نے اپنے مقدمے میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ 2015ء میں ڈیلاس میں ہونے والے ایک میوزک شو میں شریک تھا کہ اس نے کرس براؤن کے ایک کریو ممبر کو اپنی ٹوپی دی تاکہ اس پر گلوکار کے دستخط کر وا دے لیکن ایسا نہ ہوا۔ کرس براؤن کے کریو ممبر نے نہ تو دستخط کروائے بلکہ اس کی ٹوپی بھی واپس نہ کی۔
مارک سٹیونسن نامی اس امریکی شہری نے کرس براؤن سے 25 ڈالر ٹوپی کی قیمت، 225 ڈالرز کی ٹکٹ اور غنڈہ گردی کا شکار ہونے پر 2500 ڈالر ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔