لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سجی ماڈل اور اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کے ولیمے کی تقریب، دلہن نے سفید نگینوں سے جڑا براؤن رنگ کا لہنگا اور دلہا میاں نے نیلے رنگ کا پینٹ کوٹ زیب تن کیا۔
ریڈ کارپٹ پر نئے جوڑے نے مہمانوں کو مسکراہٹوں سے خوش آمدید کہا۔ مہمانوں میں اداکار نعمان اعجاز، سہیل احمد، اداکارہ ریشم سمیت ماڈلز اور شوبز سے وابستہ افراد شامل تھے۔
مہمانوں کی ون ڈش سے تواضع کی گئی۔ مہمانوں نے نئے جوڑے کے ساتھ سلفیاں بنوائیں اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔