لندن(جیوڈیسک)لندن کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر ایک بار پھر فوٹو گرافر سے الجھ پڑے،سیکیورٹی گارڈز نے گلوکار کو کار میں دھکیل کر جھگڑا ختم کروایا۔گلوکار میوزیکل کنسرٹ میں شرکت کے لئے ہوٹل سے نکلے تو میڈیا کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی،جسٹن بیبر سیکیورٹی کو ڈھال بنائے میڈیا سے بچتے ہوئے۔
گاڑی میں سوار ہوئے تو ایک رپورٹر نے چلانا شروع کر دیا کہ گلوکار نے انہیں دھکا دیا ہے جس پر جسٹن بیبر غصے سے اپنی کار سے باہر نکلے اور رپورٹر پر برس پڑے،سیکیورٹی گارڈ نے گلوکار کو سمجھا کر واپس گاڑی میں دھکیلا،جسٹن بیبر اس پہلے بھی کئی بار میڈیا سے الجھے ہیں۔