ممبئی (جیوڈیسک) گلوکار، اداکار، پروڈیوسر، ہدایتکار اور سکرپٹ رائٹر کشور کمار کو مداحوں سے بچھڑے ستائیس سال ہو گئے۔ ان کی آواز آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔
فلم ’’چلتی کا نام گاڑی ‘‘ میں کشور کمار نے اپنی آواز کا ایسا جادوجگایا کہ شائقین کے دلوں پر چھا گئے۔ سروں کی دنیا کے اس گائیگ نے جو گایا، امر کر دیا۔ لیجنڈ ری کشور کمار کو ان کے ساتھی گلوکار سنگیت کا ساگر بھی کہتے ہیں۔
رومانس، شرارت اور درد ہر رنگ سے سجی کشور کی آواز اپنی مثال آپ ہے۔ پلے بیک سنگر کے طور پر تو انہیں شہرت ملی ہی، اداکار، پروڈیوسر اور ہدایتکاری میں بھی کشور کا کوئی ثانی نہیں۔
بنگالی، مراٹھی اور اردو سمیت کئی زبانوں کے اس گلوکار کی گیلری میں ڈھیروں ایوارڈز سجے ہیں۔ کشور کی آواز آج برسوں بعد بھی لوگوں کو مدہوش کر دیتی ہے۔