لاہور (جیوڈیسک) پاکستان میوزک کونسل (رجسٹرڈ) کے عہدیداران کا اجلاس جمیل گشکوری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ برصغیر کے مشہور گلوکار محمد رفیع (مرحوم) کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 14 دسمبر سات بجے شام بمقام اپوا آڈیٹوریم 65۔جیل روڈ نزد شادمان چوک لاہور میں محفل موسیقی کا اہتمام کیا جائے گا۔
محفل موسیقی میں گلوکار انور رفیع‘ غلام عباس فراست‘ خالد بیگ‘ ڈاکٹر ناصر بلوچ‘ زید احمد زیدی‘ حوریا خان‘ ایف ڈبلیو بینڈ فن کا مظاہرہ کریں گے۔ سابق وفاقی و زیر ایس ایم ظفر مہمان خصوصی ہوں گے۔