گلوکار مکیش کی 91 ویں سالگرہ کل منائی جائے گی

Mukesh

Mukesh

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ میں اپنی مدھر آواز سے ہر ایک کو متاثر کرنے والے معروف پلے بیک سنگر مکیش کی 91 ویں سالگرہ کل منائی جائے گی. مکیش کا پورا نام مکیش چند ماتھر تھا وہ 22 جولائی 1923ء کو دلی میں پیدا ہوئے۔

مکیش کی آواز کو پہلی بار ان کے قریبی عزیز نے سنا تو انہیں مزید تربیت کیلے ممبئی روانہ کر دیا۔ مکیش نے موسیقار نوشاد کے ساتھ مل کر اپنا انداز گائیکی متعارف کرایا، جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔۔ اس عظیم گلوکار نے فلم انداز کے گانوں سے فلم ا نڈسٹری میں تھرتھلی مچا دی،۔

مکیش کے گائے ہوئے زیادہ تر سپر ہٹ گانے راج کپور پر فلمائے گئے۔انکی انہی گراں قدر خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں 1974ء کا بہترین پلے بیک سنگر کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا۔مکیش نے اپنے طویل فلمی کیریئر میں 1300 گانے گائے،یہ عظیم گائیک 27 اگست 1976ء کو امریکی ریاست مشی گن میں دل کا دورہ پڑنے سے دار فانی سے کوچ کر گیا۔

مکیش کی آواز میں بالی ووڈ کو کئی یادگار گیت ملے جس میں‌ بول رادھا بول سنگم ہوگا کہ نہیں‌, ساون کا مہینہ پون کرے سور ,جانے کہاں گئے وہ دن ,میرا جوتا ہے جاپانی یہ پتلون انگلستانی ,زباں‌پہ درد بھری داستاں چلی آئی, جیسے گیت شامل ہیں‌. . .مکیش وہ گلوکار ہیں‌ جن کی دو نسلوں نے شوبز انڈسٹری میں ان کا نام روشن کیا ,پہلے ان کے بیٹے نتن مکیش نے گلوکاری کے شعبے میں‌ قدم رکھا اور اس کے بعد ان کے پوتے نیل نتن مکیش بھی اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہوئے اور چند فلموں‌ میں‌اداکاری کی۔

مکیش نے کیریئر کے آغاز میں‌ کئی اداکاروں‌ کیلئے گیت گائے لیکن ان کی آواز اداکار راج کپور پر خوب جچتی تھی اس لئے انہوں‌ نے تسلسل کے ساتھ ان کیلئے گیت گانے کا آغاز کیا اور کئی فلمیں‌ صرف اس لئے کامیاب ہوئیں کہ اس میں‌ مکیش کی آواز کو خوبصورت انداز میں استعمال کیا گیا تھا.مکیش نے بالی ووڈ انڈسٹری کیلئے گلوکاری کے شعبے میں‌جو خدمات انجام دیں ان کو کسی صورت بھلایا نہیں‌ جا سکے گا۔