لاہور (جیوڈیسک) لیجنڈ گلوکار سلیم رضا کو ہم سے بچھڑے 30 برس بیت گئے۔ سلیم رضا نے اپنے فنی کیریئر میں کئی یادگار گیت گائے جو آج بھی موسیقی سے محبت کرنے والوں کی سماعتوں میں رس گھول رہے ہیں۔
سلیم رضا کا تعلق لاہورکے ایک کرسچن گھرانے سے تھا۔ انورکمال پاشا نے انہیں فلم قاتل میں متعارف کرایا۔
فلم نوراسلام کی نعت شاہ مدینہ ریکارڈ کرانے سے پہلے انکی کرسچن فیملی نے ان پر دباو ڈالا کہ وہ یہ نعت نہ گائیں۔ خاندان والوں نے بات نہ ماننے پر انکا سوشل بائیکاٹ کردیا۔ سلیم رضا کینیڈا شفٹ ہوگئے اور 1983 میں وہیں انتقال کیا۔