گلوکارہ شکیرا فیس بک پر دنیا کی سب سے مشہور ترین شخصیت بن گئیں

Shakira

Shakira

لندن (جیوڈیسک) گلوکارہ شکیرا ساتھی گلوکاروں ریانا اور ایمینم کو پیچھے چھوڑ کر 8 کروڑ 64 لاکھ سے زائد چاہنے والوں کے ساتھ فیس بک پر دنیا کی سب سے مشہور ترین شخصیت بن گئی ہیں۔
فیس بک پر اس وقت شکیرا کے چاہنے والوں کی تعداد 8 کروڑ 64 لاکھ 20 ہزار 722 ہے جب کہ دوسرے نمبر پر گلوکارہ ریانا ہیں جن کے چاہنے والوں کی تعداد 8 کروڑ 62 لاکھ 71 ہزار 591 ہے۔

اس فہرست میں تیسرا نمبر بھی گلوکار ایمینم کا ہے اور ان کے چاہنے والوں کی تعداد 8 کروڑ 39 لاکھ 35 ہزار 160 ہے۔ مشہور فٹبالر کرسٹینو رونالڈو، مائیکل جیکسن، وین ڈیزل، کیٹی پیری، ول اسمتھ، جسٹن بائبر اور لیڈی گاگا بالترتیب چوتھے سے 10 نمبر پر ہیں۔