گلوکارہ شکیرا فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف آواز بن گئیں، اسرائیل میں پرفارم کرنے سے انکار

Shakira

Shakira

کولمبیا (جیوڈیسک) کولمبیا کی بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارا شکیرا نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں پرفارم کرنے سے انکار کر دیا۔

اسرائیل کا فلسطینی شہریوں پر جہاں ظلم وستم جاری ہے وہاں دنیا بھر میں سخت مذمت بھی کی جا رہی ہے، معروف گلوکارہ شکیرا بھی احتجاج کرنے والوں میں شامل ہو گئیں، لبنانی نژاد کولمبیا کی بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے تل ابیب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔

شکیرا کا کہنا ہےکہ وہ اسرائیل میں پرفارم نہیں کریں گی تا کہ ان کا نام غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظالم سے منسوب نہ ہوجائے۔ شکیرا 2003 سے اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر ہے۔ اس منصب کا اخلاقی تقاضا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی پامالی اور نسلی تعصب کے خلاف جد وجہد کرے۔