لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق کا نام امریکی ویزا کی ‘ بلیک لسٹ ’ میں ڈال دیا گیا جس کے بعد وہ امریکہ کے سفر پر اس وقت تک روانہ نہیں ہو سکتے جب تک ان کا نام لسٹ میں سے خارج نہیں ہوتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا نام غلط ویزا کیٹیگری پر امریکی شہروں میں کنسرٹ کرنے پر بلیک لسٹ کیا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ان کنسرٹس سے ہونے والی آمدنی پر ٹیکس بھی نہیں دیا جس کے بعد امریکہ حکومت نے یہ قدم اٹھایا۔
ذرائع کا کہنا تھا B1/B2ایک ایسی ویزا کیٹیگری ہے جس میں آپ صرف سیر کرنے یا کسی کانفرنس میں شرکت کے لئے جاسکتے ہیں اور اس کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا جاسکتا، گلوکار یا اداکار کو PیاOویزا لینا پڑتا ہے۔