ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی گلوکار سونو نگم کو ایک مرتبہ پھر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ نامور بھارتی گلوکار سونونگم کو نامعلوم افراد کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ نے ممبئی پولیس کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سونونگم کی سکیورٹی بڑھائی جائے کیونکہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔
انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے مشیر نے پولیس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سونو نگم چند عناصر کے نشانے پر ہیں اور انہیں عوامی مقامات، کسی تقریب یا تشہیری سرگرمی کے دوران نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
انٹیلی جنس کی ہدایات ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے گلوکار کو نا صرف سپیشل سکیورٹی فراہم کی ہے بلکہ ان کی حفاظت کو تمام معاملات پر ترجیح دی ہے۔