گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا موبائل گیم بھی آگیا

Tayler Swift Game

Tayler Swift Game

لندن (جیوڈیسک) مداحوں نےٹیلر سوئفٹ کےگانے تو خوب سنے اب مداح گلوکارہ کا موبائل گیم بھی کھیل سکیں گے، جو اگلے سال صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔

کئی سیلیبریٹیز کے گیمز کے بعد ٹیلر سوئفٹ بھی اپنا موبائل گیم لانچ کرنے والی ہیں،گیم تیار کرے والی کمپنی کے مطابق موبائل گیم میں ٹیلر سوئفٹ کی منفرد تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے گا۔

یہ کمپنی اس سے قبل کم کارڈیشیان Kim Kardashian اور کیٹی پیری کے موبائل گیم بھی تیار کر چکی ہے۔