بدین (عمران عباس) مقامی فنکاروں کو نظر انداز کیئے جانے اور اندرونی سندھ کے مشہور گلوکار کا علاج سرکاری پیسوں سے نا کرانے پر ضلع بدین کے مقامی فنکاروں نے احتجاج کرکے علامتی بھوک ہڑتال کی۔
ضلع بدین کے مقامی فنکاروں اور گلوکاروں نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے علامتی بھوک ہڑتال کی، مقامی فنکاروں کا کہنا تھا کہ اندرونی سندھ کے مشہور گلوکار اور استاد غلام قادر کچھی جو اس وقت کینسر جیسے موذی مرض میں کراچی کی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جس نے اپنی زندگی بچانے کے لیئے اپنی زندگی کی جمع پونجی بھی ختم کردی لیکن محکمہ ثقافت کی جانب سے اس کو بلکل نظر انداز کردیاگیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بار بار سندھی اور مقامی فنکاروں کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا ہے ، فنکاروں نے الزام لگایا کہ ہمیں سندھی فنکار ہونے کی سزا دی جارہی ہے ، انہوں نے حکومت سندھ اور محکمہ ثقافت سے مطالبہ کیا کہ استاد غلام قادر کچھی کا فوری طور پر سرکاری خرچ پے علاج کرویا جائے۔۔