لاہور (جیوڈیسک) فلم مدراس کیفے سے بالی وڈ میں بطور گلوکارہ کیرئیر کا آغاز کرنے والی پاکستانی گلوکار ہ زیب بھارتی موسیقار کے ساتھ اپنا نیا البم لانچ کرنے جا رہی ہیں فلم مدراس کیفے، گانا گایا پاکستانی گلوکارہ زیب نے، گلوکارہ زیب کی بالی وڈ میں یہ پہلی انٹری ہے۔
وہ بالی وڈ میں اپنا روشن مستقبل دیکھ رہی ہیں،کہتی ہیں کہ موسیقی کے دلدادہ کو جلد پورا البم سننے کو ملے گا۔ زیب اور ہانیا دونوں نے اکٹھے موسیقی کا آغاز کیا اور ایک بینڈ بنایا، زیب کے مطابق بینڈ ٹوٹنے کی باتیں غلط ہیں، ہانیا ایک سال کیلیے موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے کینیڈا گئی ہیں۔