لاہور (جیوڈیسک) لاہور اردو اور پنجابی فلموں کی معروف گلوکارہ زبیدہ خانم لاہور میں انتقال کر گئیں، وہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں، جس دوران دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔
میٹھی سریلی آواز رکھنے والی گلوکارہ زبیدہ خانم 1950 کی دہائی میں گائیکی کے افق پر ابھریں اور تھوڑے ہی عرصے میں سنگت کے فن میں خود کو منوا لیا، زبیدہ خانم نے 1951 میں فلم بلو سے گائیکی کا آغاز کیا ، فلم شہری بابو کے گیت انہیں شہرت اور مقبولیت کی بلندیوں پر لے گئے۔