ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سنی دیول کی نئی فلم “سنگھ صاحب دی گریٹ” ریلیز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو گئی۔ سنسر بورڈ نے فلم کو ٹی وی پر ریلیز کرنے سے روک دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنسر بورڈ کو فلم کے ایک گانے کی موسیقی پر اعتراض ہے جس کی وجہ سے فلم کو ٹیلی ویژن پر نہیں دکھایا جا سکتا ہے۔ فلم کے ہدایتکار انیل شرما کا کہنا ہے ان کی فلم کو جان بوجھ کر روکا جا رہا ہے۔
سنسر بورڈ اس سے زیادہ اعتراض والے گانے ٹیلی ویژن پر دکھا چکا ہے۔ سنی دیول یہ ایکشن فلم بائیس نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گی۔