گائیکی کے شوقین فنکاروں کو آگے آنا چاہیے، استاد سلامت حسین

Salamat Hussain

Salamat Hussain

کراچی (جیوڈیسک) صدارتی ایوارڈ یافتہ بانسری نواز استاد سلامت حسین کہا کہ ہمارا ملک فن کے حوالے سے مالا مال ہے۔ اس ملک نے بے شمار بہترین اور نامور فنکار ہمیں دیے ہیں جنھوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا اور آج وہ ہمارے ملک کی شناخت ہیں۔

فن موسیقی میں بہت سی نئی آوازوں نے بہت جلد ترقی کی اور اپنے آپ کو منوایا ہے لیکن انھیں آگے آنے کا موقع نہیں ملا، نئے لوگوں کو جو فن گائیکی سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں کو آگے آنا اور ماہر اساتذہ سے موسیقی کی تربیت حاصل کرنی چاہیے ، کسی بھی شعبہ میں کامیابی کے لیے تعلیم اور تربیت ضروری ہے۔ یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔