لاہور (جیوڈیسک) قائم مقام گورنر پنجاب رانا اقبال کا کہنا ہے کہ اکیلی حکومت عام آدمی کو صحت کی سہولتیں فراہم نہیں کر سکتی، میڈیکل شعبے کو ساتھ دینا ہو گا۔ لاہور میں میڈیکل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا کہ عام آدمی کا بڑا مسئلہ بھی یقیناً تعلیم اور صحت ہے
فنڈز کی کمی کی وجہ سے بھر پور سہولتوں کی فراہمی ممکن نہیں، ڈاکٹرز حکومت کا ساتھ دیں اور ایسی تجاویز سامنے لائیں کہ صحت کی معیاری اور سستی سہولتوں کی فراہمی کیلیے اقدمات تیز تر کیے جاسکیں۔ سمپوزیم سے ڈاکٹر طارق عزیز، ڈاکٹر کمال احمد اور ڈاکٹر باسط نے بھی خطاب کیا۔