تحریر: حافظ کریم اللہ چشتی پائی خیل عمر کے ایمان سے اسلام کو شوکت ملی اہل ایمان کو سکونِ قلب کی دولت ملی جانشین رسول ،امام العادلین ،امیرالمؤمنین ،ناصر دینِ مبین ،فاتح اعظم سیدُناعمرفاروق کی ولادت باسعادت واقعہ فیل کے تیرہ ١٣برس بعدمکة المکرمہ میں ہوئی آپ کانام ”عمر”لقب”فاروق”کنیت”ابوحفص” ہے۔آپ کے والد کانام خطاب اور والدہ کانام حنتمہ بنت ہشام بن مغیرہ ہے ۔آپ کاشمارعشرہ مبشرہ صحابہ کرام میں ہوتاہے ۔عشرہ مبشرہ وہ صحابہ کرام جنہیں آقاۖ نے ان کی حیات میں ہی جنت الفردوس کی بشارت دی تھی آپ کا خاندان اپنی ذاتی وخاندانی وجاہت کے اعتبارسے نہایت ممتازاوربلندمرتبہ کاحامل تھا۔آپ کاسلسلہ نسب آٹھویں پشت میں حضورنبی کریم ۖ سے جاملتاہے ۔آپ کاسلسلہ نسب ” عمربن خطاب بن نفیل بن عبدالعزیٰ بن رباح بن عبداللہ بن قرط بن زراح بن عدی بن کعب بن لوئی ہے”۔
آپ کاحلیہ مبارک،عادات ،رہن سہن بلکہ زندگی کاہرایک پہلوحضورنبی کریمۖ کے اسوۂ حسنہ کانمونہ تھا۔روایات میں آپ کاحلیہ مبارک کچھ یوں ہے ۔”گندمی رنگ،سفیدی اورسیاہی کاامتزاج،جس میں ہلکی سرخی نمایاں تھی،رخسارزیادہ بھرے ہوئے نہ تھے ،داڑھی مبارک گھنی،درازقدجوہزاروں آدمیوں میں بھی نمایاں نظرآئے ،جسم دبلاپتلاچال میں متانت ،سرمبارک کے بال ہلکے ،شخصیت میں ایسارعب کہ جودیکھے وہ متاثرہوئے بغیرنہ رہ سکے ”۔
فضائل ومنا قب حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ جب حضرت عمرفاروق اسلام لائے تومشرکین نے کہاآج ہماری طاقت آدھی ہوگئی اس وقت حضرت عمر کے حق میں یہ آیت کریمہ نازل ہوئی (تفسیرمظہری ،درمنثور)ترجمہ”اے غیب کی خبریں بتانے والے اللہ تمہیں کافی ہے اوریہ جتنے مسلمان تمہارے پیروہوئے۔(الانفال) حضرت ابو سعید خدری سے مروی ہے کہ حضورنبی کریمۖ نے فرمایا”میرے صحابہ کوبُرامت کہو اگر تم میں سے کوئی احد پہاڑ کے برابر بھی سونا خرچ کردے تو پھر بھی وہ ان کے سیر بھریااس سے آدھے کے برابر بھی نہیں پہنچ سکتا (بخاری) حضرت عبداللہ بن عباس سے روایت ہے کہ حضورنبی کریمۖ نے فرمایا”جس نے میرے صحابہ کوگالی دی تواس پراللہ تعالیٰ کی ،تمام فرشتوں اورتمام انسانوں کی لعنت ہے”۔
حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ حضورنبی کریمۖ نے فرمایا” ہرنبی کے لئے دووزیرآسمان والوں میں سے اوردووزیرزمین والوں میں سے ہوتے ہیں ۔سوآسمان والوں میں سے میرے دووزیر،جبرائیل ومیکائیل ہیں اورزمین والوں میں سے میرے دووزیرابوبکراورعمر ہیں۔(ترمذی) حضرت عبداللہ بن حنطب سے روایت ہے کہ حضورنبی اکرمۖ نے حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کو دیکھا توفرمایا:یہ دونوں (میرے لئے)کان اور آنکھ کی حیثیت رکھتے ہیں”۔ (ترمذی) آقاۖ کا ارشاد گرامی ہے ۔’ ‘اگر بالفرض (میں خاتم النبین نہ ہوتااور) میرے بعد کوئی نبی ہوتاتووہ (حضرت)عمربن خطاب(رضی اللہ تعالیٰ عنہ)ہی ہوتے ۔(جامع ترمذی،مسندامام احمد)حضرت جابربن عبداللہ فرماتے ہیں ”میں نے امیرالمومنین حضرت سیدناابوبکرصدیق سے بڑھ کرکسی کورعایاکے حق میں بہتراورمہربان نہیں دیکھااورامیرالمومنین حضرت سیدعمرفاروق سے بڑھ کرکسی کوکتاب اللہ(قرآن پاک)کاعالم ،دین کافقیہہ ،حدوداللہ کانافذکرنے والااوررعب ودبدبہ والانہیں دیکھاہے۔(اسدالغابہ)۔
Accept Islam
قبولِ اسلام آقاۖ نے جس وقت نبوت کااعلان کیااس وقت آپ کی عمرقریباًستائیس برس تھی ۔آقاۖ نے جب توحیدکی دعوت دی توآپ نے ابتداء میں اس دعوت کوقبول کرنے سے انکارکردیا۔آقاۖ نے اللہ عزوجل سے دعافرمائی ”یااللہ!عمربن خطاب یاعمربن ہشام دونوں یادونوں میں سے ایک کے ذریعے اسلام کی خدمت فرما”۔آقاۖ کی دعاشرف قبولیت کوپہنچی اورحضرت سیدناعمرفاروق دائرہ اسلام میں داخل ہوئے ۔حضرت سیدنا عمرفاروق چالیس مردوں اورگیارہ عورتوں کے بعداسلام لائے ۔آپ کے قبولِ اسلام سے پہلے آپ کے بہنوئی حضرت سعیدبن زید اورآپ کی ہمشیرہ حضرت فاطمہ بنت خطاب بھی دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے تھے۔
انہوں نے قبولِ اسلام کوخاندان کے دیگر لوگوں اور حضرت سیدنا عمر فاروق سے چھپارکھاتھااسی طرح حضرت سیدناعمرفاروق کے خاندان کے ایک اورشخص حضرت نعیم بن عبداللہ بھی اسلام قبول کر چکے تھے ۔آپ اسلام قبول کرنیوالوں کے ساتھ نہایت سختی سے پیش آتے ۔ایک دن آپ اسی کیفیت میں نیام سے تلوارنکالے جارہے تھے کہ راستے میں حضرت نعیم بن عبداللہ سے ملاقات ہوئی ۔حضرت نعیم بن عبداللہ نے جب آپ کواس حالت میں دیکھاتوپوچھاکیوں عمر کہاں کاارادہ ہے ؟آپ نے کہامیں محمدۖ کوقتل کرنے کی غرض سے چلاہوں ۔
حضرت نعیم بن عبداللہ نے حضرت سیدناعمرفاروق کی بات سن کرکہاکہ عمر!تمہیں تمہارانفس دھوکہ دے رہاہے تم کیاسمجھتے ہوکہ اگرتم نے محمدۖ کوقتل کردیاتوبنی عبدمناف تمہیں چھوڑیں گے ،تم زمین پرچلنے کے قابل بھی نہ رہوگے اورمحمدۖ کوقتل کرنے سے پہلے اپنے گھرکی خبر لو تمہاری بہن اورتمہارے بہنوئی نے اسلام قبول کرلیااورانہوں نے حضورۖ کی پیروی اختیارکرلی ہے ۔حضرت سیدناعمرفاروق نے جب یہ بات سنی تو راستہ بدل کراپنی بہن حضرت فاطمہ بنت خطاب کے گھرروانہ ہو گئے ۔آپ کی بہن اوربہنوئی کے گھراسوقت حضرت خباب بن الارت موجود تھے جوانہیں سورة طہٰ کی تعلیم دے رہے تھے حضرت سیدنا عمر فاروق کے قدموں کی آہٹ سن کرحضرت سعیدبن زید نے حضرت خباب بن الارت کوگھرکے ایک کونے میں چھپادیا۔
آپ گھر میں داخل ہوئے اور پوچھاتم لوگ ابھی کیاپڑھ رہے تھے؟آپ کی بہن نے کہاکچھ بھی نہیں ۔ آپ نے کہاکہ میں نے خوداپنے کانوں سے تم دونوں کوکچھ پڑھتے سناہے اورمجھے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تم دونوں نے محمد(ۖ )کے دین کی پیروی اختیارکرلی ہے آپ نے یہ کہتے ہی اپنے بہنوئی حضرت سعیدبن زید کے منہ پرطمانچہ دے مارا۔حضرت فاطمہ بن خطاب شوہرکوبچانے کے لئے آگے بڑھی توآپ نے ان کودھکادے ماراجس سے ان کاسرپھٹ گیااورخون بہناشروع ہوگیا۔آپ کے بہنوئی نے آپ کے جلال کی پرواہ کئے بغیرکہاکہ ہاں !ہم نے اسلام قبول کرلیاہے اورآقاۖ پردل وجان سے ایمان لے آئے ہیں۔
Recitation Quran
آپ نے جس وقت حضرت سعیدبن زیدکاسخت لہجہ اوربہن کا بہتاہوا خون دیکھا توقدرے شرمندہ ہوگئے اورکہنے لگے اچھامجھے بھی وہ صفحات دکھائوج وتم پڑھ رہے تھے میں تمہیں پڑھ کرواپس کردوں گا۔حضرت فاطمہ بنت خطاب نے کہاکہ ان صفحات کوکوئی ناک شخص نہیں چھو سکتااس کے لئے پہلے تمہیں غسل کرناہوگا حضرت سیدناعمرفاروق نے غسل کیااوراپنی بہن اوربہنوئی سے اوراق کا مطالبہ کیا۔آپ کی بہن نے خودسورہ طہٰ کی تلاوت شروع کی جب وہ اس آیت کریمہ پرپہنچیں ۔(ترجمہ)”بے شک میں ہی اللہ ہوں او رمیرے سوا کوئی دوسرامعبودنہیں اسلئے تم میری عبادت کرو اور میری ہی یادمیں نمازپڑھاکرو”۔توحضرت سیدناعمرفاروق کی آنکھوں سے آنسونکل گئے اورکہنے لگے کس قدراچھااورعظمت والاکلام ہے ۔آپ بے اختیارپکاراُٹھے۔
اشھدان لاالٰہ الااللہ واشھدان محمدرسول اللہ حضرت خباب بن الارت جوکہ گھرمیں چھپے ہوئے تھے انہوں نے جب آپ کی زبان سے یہ کلمات سنے توباہرنکل آئے اورکہنے لگے عمر !واللہ میں نے کل ہی حضورۖ کویہ دعافرماتے ہوئے سناتھاکہ یاالٰہی !عمربن خطاب اورعمربن ہشام دونوںمیں سے ایک کے ذریعے دین اسلام کوتقویت پہنچااللہ پاک نے اپنے محبوبۖکی دعاقبول فرمالی اوردین اسلام کوتمہارے ذریعے تقویت پہنچائی ۔آپ کے قلب پررقت طاری ہوئی اورحضرت خباب بن الارت سے کہنے لگے کہ مجھے حضورۖ کی خدمت میں لے جائو۔آقاۖ اس وقت کوہِ صفاکے نواح میں دارِارقم میں موجودتھے ۔
حضرت سید ناعمرفاروق دارِارقم روانہ ہوگئے ۔صحابہ کرام علہیم الرضوان نے جب عمرِفاروق کوآتے دیکھاتوآقاۖ کواس بات کی اطلاع پہنچائی ۔حضورۖ کے چچاسیدناحضرت حمزہ جوکہ اسوقت آقاۖ کے پاس موجودتھے انہوں نے حضرت عمرفاروق کے متعلق سناتوفرمایاکہ عمرکوآنے دواگرتووہ بھلائی کے ارادے سے آیاہے تواسکے ساتھ بھلائی ہی ہوگئی اوراگرکسی برائی کے ارادے سے یہاں آیاہے تومیں اس کاسرقلم کردوں گا۔حضرت سیدناعمرفاروق جس وقت دارِارقم میں داخل ہوئے توآقاۖ نے آپ کادامن پکڑکرفرمایاعمر !کیاارادہ لے کرآئے ہو؟آپ نے عرض کیایارسول اللہۖ !اسلام قبول کرنے کے لئے حاضرخدمت اقدس ہواہوں ۔آقاۖ نے آپ کی با ت سن کرنعرہ تکبیر بلند کیا اور صحابہ کرام علہیم الرضوان نے جواب میں اللہ اکبرکانعرہ بلند کیا جس سے کوہِ صفاکی پہاڑیاں گونج اٹھیں۔
جب آپ نے اسلام قبول کیاتوابوجہل کے گھرجاکرفرمایامیں تمہیں بتانے آیاہوں کہ میں نے اسلام قبول کرلیاہے اوراگراب تم نے آقاۖ کے بارے میں کچھ غلط کیایاکہاتومجھ سے براکچھ نہ ہوگا۔آپ نے اسلام قبول کرنے کے بعدآقاۖ سے عرض کیایارسول اللہۖ !جب ہمارادین برحق ہے اورمشرکین باطل ہیں توپھرہم اس دین کوپوشیدہ رکھ کرکیوں عبادت کرتے ہیں آپۖ مجھے اجازت دیجیے رب کعبہ کی قسم جس نے آپۖ کودین حق کے ساتھ مبعوث فرمایاہے اسلام قبول کرنے سے پہلے میں کفریہ مجالس میں بھی اعلانیہ شرکت کرتاتھااب میں دین اسلام کی محافل کاخوب چرچاکروں گااوردیکھوں گاکہ کس میں اتنی جرأت ہے کہ وہ آپۖ اورصحابہ کرام علہیم الرضوان کی طرف گندی نظروں سے دیکھ سکے ۔
Khana Kaba
آقاۖ کی اجازت کے بعدآپ خانہ کعبہ میں تشریف لے گئے اورمشرکین مکہ کومخاطب کرتے ہوئے فرمایااے لوگو!جوشخص مجھے جانتاہے اسے خوب معلوم ہے اورجومجھے نہیں جانتااسے معلوم ہوناچاہیے میں عمربن خطاب ہوں اے مشرکین مکہ!میں نے اسلام قبول کرلیاہے اورآقاۖ کی اطاعت اختیارکرلی ہے میں تمہیں آقاۖ کی اطاعت کی دعوت دیتاہوں اگرتم نے اس دعوت کوقبول کرنے میں سستی دکھائی توعنقریب میری تلوارتمہاری گردنوں پرہوگی۔اس اعلان کے بعدآپ نے بیت اللہ شریف کاطواف کیااوربلندآواز سے کلمہ طیبہ کاوردجاری رکھا۔ابن سعدکی روایت ہے کہ جب حضرت سیدناعمرفاروق نے اسلام قبول کیااسکے بعدسے اسلام کوکبھی زوال نہ آیااورمسلمانوں کوکبھی رسوائی کاسامنانہ کرناپڑا۔
ام المومنین حضرت عائشة الصدیقہ سے مروی ہے کہ جب حضرت سیدنا ابوبکر صدیق کے وصال کاوقت قریب آیاتوآپ نے حضرت سیدنا عمر فاروق کو بطورِ خلیفہ نامزدکیاحضرت سیدناعلی المرتضیٰ اورحضرت طلحہ اس وقت سیدناابوبکرصدیقکے پاس تشریف لائے اوردریافت کیاکہ آپ نے کس کوخلفیہ نامزدکیاہے ؟آپ نے جواب دیاکہ میںنے عمر کو خلفیہ نامزد کیاہے دونوں صحابہ کرام نے بیک وقت پوچھاآپ!اپنے رب کو کیا جواب دیں گے؟فرمایاکیاتم مجھے اللہ پاک سے ڈراتے ہوبے شک میں اللہ اورعمر کوتم دونوں سے زیادہ جانتاہوں ،میں کہوں گاکہ میں لوگوں میں سے بہترین کوخلیفہ مقررکرکے آیاہوں ۔منصب خلافت سمنبھالتے وقت آپ کی عمرمبارک قریباًباون سال تھی ۔آپ نے منصب خلافت سمنبھالنے کے بعدسب سے پہلے فوجی معاملات اورعراق کی مہم کی جانب اپنی توجہ مبذول فرمائی اورحضرت خالدبن ولید کو کمانڈرانچیف کے عہدے سے ہٹاکرحضرت عبیدہ بن الجراح کوکمانڈرانچیف مقررکیا۔
تاریخ اسلام میں کوئی بھی شخص حضرت سیدناعمرفاروق کے پایہ کا فاتح نہیں ہوآپ کی فتوحات کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ آپ کے دورخلافت میں چھتیس سوعلاقے فتح ،نو ٩٠٠ سو جامع مساجد اور٤٠٠٠عام مساجدتعمیرہوئیں ۔آپ کے دورِ خلافت میں مفتوح علاقوں کا کل رقبہ بائیس لاکھ مربع میل ہے ۔آپ کے ساڑھے دس سالہ دورِ حکومت میں کئی بڑے علاقے اورملک فتح ہوئے ۔آپ کی بہترین جنگی حکمت عملی کے باعث مسلمان ملک عرب سے باہرنکل کرایک بڑے حصے پرقابض ہوئے اوراسلام کاجھنڈالہرایا۔خلافت کاآغازحضورنبی کریم کے دنیاسے ظاہراًپردہ فرمانے کے بعدحضرت سیدناابوبکرصدیق کے خلفیہ بنتے ہی شروع ہوگیاتھامگرانتظامی امورجن کے لئے محکموں کاقیام ضروری تھاوہ حضرت سیدناابوبکرصدیق کے دورِخلافت میں معرضِ وجودمیں نہ آسکے کیونکہ اسکی بڑی وجہ یہ تھی کہ حضرت سیدناابوبکرصدیق جب خلفیہ مقررہوئے تواس وقت مختلف فتنے برپاہوگئے۔
جن میں نبوت کے جھوٹے دعویدار،منکرین زکوٰة وغیرہ جس کی وجہ سے حضرت سیدناابوبکرصدیق نے اُمت کی یکجہتی کے لئے ان کے خلاف جہادشروع کیااورآپ کے مختصردورِ خلافت میں ان تمام فتنوں کاسدِ باب کیاگیا۔حضرت عمرفاروق کے دورِخلافت میں مجلس شوریٰ قائم کی گئی ۔آپ نے ملک کوآٹھ صوبوں میں تقسیم فرمایاجن کے نام یہ مکة
Governor
المکرمہ ،مدینة المنورہ،شام،جزیر ہ،بصرہ ،کوفہ، مصر اور فلسطین ہیں ۔صوبوں کے انتظامی امور کو چلانے کے لئے گورنر مقرر کیے اور گورنرکی مددکے لئے دیگر عہدیدا رمقرر کئے گئے جن کی تفصیل یہ ہے ۔صاحب بیتُ المال (وزیزخزانہ) قاضی(جس کاکام ہرقسم کے مقدمات کافیصلہ کرنا تھا) صاحب احداث (پولیس کااعلیٰ افسر)صاحب الخراج(محکمہ زکوٰة کاانچارج) کاتب دیوان (فوجی دفتر کامنشی) کاتب (جوگورنرکی خط وکتابت کرتا) آپ کی جانب سے حکومت کے تمام عہدیداروں کو تنخواہ دی جاتی تھی تاکہ وہ حکومتی کام کے علاوہ کوئی اورکام نہ کریں ۔آپ کے دورِ خلافت میں بیت المال کاقیام ١٥ہجری معرض وجودمیں آیا۔
حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ حضرت ابوموسیٰ اشعری آٹھ لاکھ درہم لے کرحضرت عمرفاروق کی خدمت میں حاضرہوئے اتنی کثیررقم چونکہ فوری طورپرخرچ نہیں کی جاسکتی تھی اس لئے حضرت عمرفاروق نے اس رقم کواپنے پاس رکھ لیا۔حضرت عمرفاروق اس رات کوسونہ سکے بلکہ سوچتے رہے اتنی بڑی رقم کاکیامصرف ہوناچاہیے ۔ نمازِفجرکے وقت آپ کی بیوی نے آپ سے دریافت کیاکہ کیاوجہ تھی کہ آپ رات بھرسونہ سکے؟آپ نے فرمایاکہ میرے پاس لوگوں کی امانت موجودتھی اوراتنامال دین اسلام کے بعدکبھی بھی ہمارے پاس نہیں آیامجھے خطرہ تھاکہ کہیں میں مرجائوں اوریہ مال میرے پاس رہ جائے ۔اس کے بعدآپ نے صحابہ تمام اکابرصحابہ کواکٹھاکیااوران سے رائے طلب فرمائی کہ اس رقم کاکیاکرناچاہیے؟کیامیں لوگوں کوناپ تول کرکے ساری تقسیم کردوں۔
تمام اکابرصحابہ کرام علہیم الرضوان نے بیک زبان ہوکرکہاکہ ایسے مت کیجیے لوگ اسلام میں داخل ہوتے رہیں گے اورمال کثیرہوتارہے گاآپ لوگوں کولکھ کردیجیے پس جب کبھی لوگ زیادہ ہوں اورمال زیادہ ہوتوآپ اسی تحریرکے مطابق ان کودیتے رہیئے گاآپ نے فرمایا کہ پھرمیں اس کی تقسیم حضورۖ کے خاندان سے شروع کروں گا اور اس کے بعدحضرت سیدابوبکرصدیق کاخاندان اورپھرترتیب سے چنانچہ رجسٹرتیارکیاگیاجس میں بنی ہاشم ،پہلے،بنی مطلب دوسرے، بنی عبدش مس تیسرے،بنی نوفل چوتھے بنی عبدمناف پانچویں،بن عبدش مس چھٹے اوراسی طرح باقی ترتیب بنائی گئی ۔آپ نے بیت المال کے قیام کے بعدتمام صوبوں کے گورنروں کوہدایت کہ وہ اپنے مصارف کے لئے رقم نکال کربقایارقم اورمال مرکزی بیت المال کوروانہ کردیاکریں۔
ایک مرتبہ صدقے کے کچھ اونٹ بیت المال میں آئے حضرت سیدنا عمر فاروق نے حضرت سیدناعثمان غنی اورحضرت سیدناعلی المرتضیٰ کوبلا بھیجاتا کہ ان کے کوائف تیارکیے جائیں اس دوراب آپ خوددھوپ میں کھڑے ہوکران اونٹوں کے رنگ ،عمراورحلیہ لکھواتے رہے ۔آپ نے بیت المال کے لئے عمارت تعمیرکروائیں جن کومسجدوں سے ملحقہ رکھا گیا تاکہ مسجدوں میں ہروقت لوگوں کی موجودگی کی وجہ سے چوری کاامکان نہ رہے بیت المال میں آمدنی کے ذرائع جووضع کئے گئے تھے ۔خراج بیت المال میں آمدنی کاسب سے بڑاذریعہ خراج تھااللہ پاک نے جس وقت اسلام کوملک عرب سے باہرفتح دینی شروع کی تولشکراسلام کے سپاہیوں نے تقاضاکیاکہ مفتوحہ علاقوں کی زمینیں ان میں تقسیم کردی جائیں آپ نے ان کی اس تجویزکوردکیااورحکم جاری کیاکہ زمینیں ان کے سابقہ مالکوں کے پاس ہی رہیں گی اوران پرٹیکس کانظام نافذکیاجائے گاجس پرزمینوں کے مالک سالانہ رقم کی ادائیگی کریں گے ۔بیت المال کی آمدنی کاایک اورذریعہ جزیہ تھا جولشکراسلام لوگوں کوامان دینے کے سلسلے میں وصول کرتاتھا۔
Business
مسلمانوں کی ملکیت میں جو زمینیں تھیں آپنے ان پرخراج کی بجائے عشر کا نظام رائج کیاجس کے مطابق وہ اپنی پیدوارکادسواں حصہ بیت المال میں جمع کروانے کاپابندتھا۔ عشورکانظام جو آپ کی ایجاد تھی ۔کوئی مسلمان تاجراپناسامانِ تجارت دوسرے ملک لے کرجائے گاتووہ پہلے اپنے مال کادس فیصدٹیکس اورجو دوسرے ممالک سے اپنے سامانِ تجارت فروخت کرنے والے تاجر بھی اپنے مال کادس فیصدٹیکس بیت المال میں جمع کروائے گا۔زکوٰة، صدقات،مال غنیمت وغیرہ ۔آپ نے بیت المال کے اخراجات کے لئے مدارج مقررفرمائے جن کے تحت بیت المال کی رقوم کوخرچ کیاجاتارہا۔بنوہاشم کے ہرفردکے لئے سالانہ ١٥٠٠ ہزاردرہم ،حضرت سیدناعباس کے لئے سالانہ١ ٤٠٠ ہزاردرہم ،اصحاب بدرکے لئے سالانہ ٥٠٠٠ہزاردرہم ،ہرانصاری کے لئے سالانہ ٤٠٠٠ ہزاردرہم،مہاجرین حبشہ کے لئے سالانہ ٤٠٠٠ہزاردرہم ،اسامہ بن زید کے سالانہ ٤٠٠٠ ہزاردرہم،حضرت عبداللہ کے سالانہ ٣٠٠٠ ہزاردرہم،ا زواجِ مہاجرین وانصارکے لئے سالانہ ٢٦٠٠ سودرہم ،اہل مکہ کے لئے سالانہ ٨٠٠سودرہم،حضرت صفیہ بن عبدالمطلب کے لئے سالانہ ٦٠٠٠ ہزاردرہم ،ہر معصوم بچے کا سالانہ وظیفہ١٠٠سودرہم بچے کابالغ ہونے پر سالانہ وظیفہ ٥٠٠ سودرہم اس کے علاوہ تمام وہ لوگ جوکسی نہ کسی طرح حکومتی کام میں مددگارتھے اورحکومت کے ملازم تھے ان کی تنخواہیں بھی ان کے کام کے حساب سے مقررکی گئیں۔
لوگوں کی تجویزپرآپ کے لئے بیت المال سے وظیفہ لینے کی تجویزپیش کی گئی تھی جووظیفہ حضرت سیدناابوبکرصدیق کے لئے مقررتھاآپ نے وہی وظیفہ اپنے لئے مقررکیا۔بعدمیں تمام اکابرصحابہ کرام علہیم الرضوان نے متفقہ طورپراضافہ کی منظوری دے دی ۔غیرمسلموں کے لئے وظائف مقررکئے گئے ۔آپ نے بیت المال کی اضافی رقم سے بہت سے تعمیرات بھی کروائیں جن میں سب سے اہم سڑکوں کی تعمیرہے تاکہ لوگوں کوآمدورفت میں آسانی ہواس مقصدکے لئے سڑکوں کاجال بچھایاگیا۔پُل تعمیرکئے گئے اورچوکیاں قائم کی گئیں ١٧ہجری میں حرمین شریفین کے درمیان سڑک کاکام مکمل ہواجہاں ہرمنزل پرایک فوجی چوکی قائم کی گئی سرائے بنائی گئیں ،ہرمنزل پرپانی کاانتظام کیاگیا،جس کے لئے کنویں اورچشمے تعمیرکئے گئے ۔آپ کے دورِ خلافت میں فتوحات کادائرہ وسیع ہوااورلوگ جوق درجوق دائرہ اسلام میں داخل ہونے لگے توہرسال حج کرنیوالے زائرین کی تعدادمیں بھی اضافہ ہونے لگاجس کے باعث بیت اللہ شریف کی توسیع ناگزیرہوگئی۔
آپ نے ١٧ ہجری میں بیت اللہ شریف کے گردوبیش کے مکانات خرید کر گرا دیئے اوراس جگہ کوبیت اللہ شریف کے صحن میں شامل کر کے چاردیواری تعمیرکروادی ۔اسی طرح ١٧ہجری میں مسجدنبویۖ کی توسیع کاحکم دیا۔قحط سالی میں پریشانی سے بچنے کے لئے غلہ کے گودام تعمیر کروائے جس میں سرکاری غلہ کومحفوظ رکھاجاتا۔آپ نے سیلابی پانی کوشہروں میں داخل نہ ہونے کے لئے دریائوں پر بند تعمیر کروائے تھے ۔آپ نے مہمان خانوں کی تعمیرکروائی ۔ تاکہ دوسرے شہروں سے آئے ہوئے مسافروں کوکسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔آپ نے باقاعدہ فوج کامحکمہ قائم کیاجس میں باقاعدہ لوگوں کو بھرتی کیاگیا ان کی تنخواہیں مقررکی گئیں تاکہ بوقت ضرورت اس بات کا انتظارنہ کرناپڑے کہ لوگ جمع ہوں اورجہادشروع کیاجاسکے۔
اس کے بعددیگرعلاقوں میں فوجی مراکزقائم کئے گیے اسلامی مملک کے مختلف حصوں میں چھاؤنیوں کی تعمیرکی گئی ۔آپ نے فوج کی آسانی کے لئے بہت سے انتظامات کیے ۔آپ نے اپنے دورِخلافت میں تعلیم کے لئے بھی باقاعدہ ایک محکمہ قائم کیا۔آپ نے نصاب ِتعلیم میں قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم اورحفظ قرآن ،عربی لغت اورعربی ادب کی تعلیم کوبصابِ تعلیم کاجزوبنایا۔رفتہ رفتہ جب نظام تعلیم چل پڑاتوآپ نے نظام تعلیم میں حدیث وفقہ کی تعلیم اورفن وکتابت کوبھی اس نصاب کاحصہ بنادیااس کے علاوہ ہرطالب علم کونیزہ باری ،شمشیرزنی ،تیراندازی ،نشانہ بازی اورشہسواری کی تعلیم بھی دی جاتی تھی ۔آپ نے نظام تعلیم کوروانی سے چلانے کے لئے ان اساتذہ کابندوبست کیا جوکہ حفاظ تھے،مفسرتھے،محدث تھے ،فقیہہ تھے،ادیب تھے ،مجا ہدتھے اورخاص کربارگاہ نبویۖ سے فارغ التحصیل تھے ۔آپ نے ان اساتذہ کی معقول تنخواہیں مقررکیں تاکہ وہ دلجمعی سے طلباء کوتعلیم دے سکیں ۔آزادعدلیہ کاقیام بھی آپ کے دورخلافت کابڑاکارنامہ تھا۔آپ نے اپنے دورِخلافت میں ہجری سال کاآغازکیا۔آپ نے اپنے دورخلافت میں دین کی اشاعت کے لئے بڑھ چڑھ کرکام کیا۔
Shahadat
شہادت مدینہ منورہ میں مغیرہ بن شعبہ کاایک نصرانی غلام فیروزابولولورہتاتھاجوکہ نہاوندکے معرکہ میں قیدہوکرمدینہ منورہ میں لایاگیاتھا۔ایک دن فیروزابولولوامیرالمومنین حضرت سیدناعمرفاروق کی خدمت میں حاضرہوتااورکہتاہے کہ میراآقامجھ سے زیادہ محصول وصول کرتاہے ۔امیرالمومنین نے اس سے محصول کی رقم دریافت کی تواس نے کہاکہ دودرہم روزانہ ،امیرالمومنین حضرت سیدناعمرفاروق نے اس سے دریافت کیاکہ تم کام کیاکرتے ہو؟اس نے کہاکہ امیرالمومنین میں نقاشی اورنجاری کاکاکام کرتاہوں ۔آپ نے فرمایاکہ ان ہنروں کے آگے یہ رقم زیادہ نہیں ۔فیروزابولولونے جب یہ سناتووہ امیرالمومنین سے دل میں بغض رکھنے لگا۔ذی الحجہ ٢٣ہجری نمازفجرکے وقت جب تمام مسلمان مسجدنبویۖمیں نمازکے لئے جمع ہوئے توفیروزابولولوایک تیزدھار خنجرلے کر مسجدن بویۖ میں داخل ہوا۔
امیرالمومنین حضرت سیدناعمرفاروق نمازفجرکے وقت تشریف لائے اور نماز کے لئے صفیں درست کروانے لگے ۔جب آپ صفیں درست کروانے کے بعدامامت کے لئے کھڑے ہوئے اورتکبیرکہہ کرنمازشروع کی تو فیروز ابولولو اس دوران نمازیوں کی صفیں چیرتاہواتیزی سے آگے بڑھااور آپ پریکے بعددیگرے چھ وارکئے جن سے ایک وارزیرناف لگاجس سے آپ نڈھال ہوگئے ۔آپ نے حضرت عبدالرحمن بن عوف کوپکڑکرامامت کے لئے آگے کیااورآپ بے ہوش گئے ۔فیروزابولولونے حضرت سیدنا عمر فاروق پرحملہ کرنے کے بعدبھاگنے کی کوشش کی اورجب لوگوں نے اسے پکڑلیا توفیروز ابولولو نے اپنے ہی خنجرسے خودکشی کرلی ۔نما زفجرادا کرنے کے بعدامیرالمومنین سیدناعمرفاروق کوگھرلایاگیا۔آپ نے ہوش میں آتے ہی پوچھامیراقاتل کون ہے ؟آپ کوبتایاگیاکہ فیروزابولولو اوراس نے اپنے خنجرسے خودہی خودکشی کرلی ہے۔
آپ نے اللہ رب العالمین کاشکراداکیاکہ میراقاتل کوئی مسلمان نہیں ہے اس دوران طبیب کوبلایاگیاجس نے آپ کودودھ اورنبیذپلایاجوکہ زخم کے راستے سے باہرنکل آیا۔آپ کی حالت آہستہ آہستہ مزیدخراب ہونے لگی ۔آپ نے اپنے بیٹے حضرت عبداللہ بن عمر کواُم المومنین سیدتناحضرت عائشة الصدیقہ کے پاس بھیجاکہ وہ انہیں حضورنبی کریمۖاورحضرت سیدناابوبکرصدیق کے پہلومیں سپردخاک ہونے کی اجازت مراحمت فرمادیں ۔حضرت عبداللہ بن عمر جب اُ م المومنین سیدتناحضرت عائشة الصدیقہ کے پاس پہنچے اوران سے امیرالمومنین حضرت سیدناعمر فاروق کی خواہش کااظہارکیاتواُم المومنین سیدتناحضرت عائشة الصدیقہ نے فرمایایہ جگہ تومیں نے اپنے لئے رکھی ہوئی تھی لیکن میں حضرت سیدناعمرفاروق کی ذات کوخودپرترجیح دیتی ہوں اوریہ جگہ ان کوعطاکرتی ہوں ۔امیرالمومنین حضرت سیدناعمرفاروق کوجب بتایاگیاکہ اُم المومنین سیدتناحضرت عائشة الصدیقہ نے جگہ مرحمت فرمادی ہے توآپ نے اپنے بیٹے حضرت عبداللہ عمر سے فرمایاکہ میرے سرکے نیچے سے تکیہ ہٹادوتاکہ میں اپناسرزمین سے لگاسکوں اوراللہ پاک کاشکرادا کروں۔
Baitul Maal
آپ نے بوقت وصال اپنے بیٹے حضرت عبداللہ بن عمر سے کہاکہ دیکھو میراوپربیت المال کا کتنا قرض ہے ؟حضرت عبداللہ بن عمر نے فرمایاکہ چھیاسی ہزارآپ نے فرمایاکہ تم میراتمام مال فروخت کر کے بیت المال میں جمع کرادینااوراگریہ رقم ناکافی ہوتوپھراپنے مال سے اسکو ادا کرنا اور اگر پھر بھی ناکافی ہوتوبنی عدی بن کعب سے لے لینااوراگرپھربھی یہ قرضہ پورانہ ہوتوقریش سے قرضہ کی ادائیگی کاسوال کرنااوران کے علاوہ کسی سے نہ کہنا۔
جب آپ کے وصال کاوقت قریب آیاتوصحابہ کرام کی ایک جماعت نے آپ سے خلفیہ کی نامزدگی کامطالبہ کیاآپ نے حضرت ابن عباس سے فرمایاکہ تم جاکر حضرت عثمان غنی ،حضرت علی المرتضیٰ ،حضرت طلحہ بن عبیداللہ،حضرت عبدالرحمن بن عوف،حضرت زبیربن العوام اورحضرت سعدبن ابی وقاص کو بلالائو۔جب یہ صحابہ کرام علہیم الرضوان حاضرِ خدمت ہوئے توآپ نے فرمایاکہ میں خلافت کا امرتمہارے سپردکرتاہوں کہ حضورنبی کریمۖ اپنے وصال کے وقت تم سب سے راضی تھی ۔اس لئے میں یہ امرتمہارے سپردکرتاہوں اورتم خودمیں سے ایک شخص کوخلیفہ مقررکرلو۔آپ نے حضرت عبداللہ بن عمر کووصیت کرتے ہوئے فرمایاکہ بیٹا!جب میں مرجائوں تومیری آنکھیں بندکردینااورمیرے کفن میں میانہ روی اختیارکرنااوراسراف نہ کرناکیونکہ اگرمیں اللہ پاک کی بارگاہ میںمقبول ہوامجھے دنیاسے بہترکفن مل جائے گااوراگرمیں اللہ پاک کی بارگاہ میں مقبول نہ ہواتویہ کفن میرے پاس نہیں رہے گااورمجھ سے چھین لیاجائے گا۔میری قبرکوزیادہ لمبی اورچوڑی نہ کرناکیونکہ اگرمیں اللہ پاک کے نزدیک معتبرہواتووہ میری قبر کو حدنگاہ وسیع کردے گا۔
Muharram
ورنہ میری قبرجتنی مرضی چوڑی ہووہ اتنی تنگ کردی جائیگی کہ میری پسلیاں ٹوٹ جائیں ۔آپ٢٦ذی الحجہ ٢٣ ہجری کو زخمی ہوئے تھے ۔آپ کاوصال یکم محرم الحرام ٢٤ہجری بروزہفتہ کو ہوا۔(اِنّالِلّٰہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْن )وصال کے وقت آپ کی عمرمبارکہ قریباً63 برس تھی ۔آپ کوامیرالمومنین سیدنا حضرت ابوبکرصدیق کے پہلومیں دفن کیاگیا۔آپ کوبیری کے پتوں میں ابلے ہوئے پانی سے تین مرتبہ غسل دیاگیا۔آپ کی نمازہ جنازہ حضرت صہیب رومی نے پڑھائی جوکہ نبی کریم رئوف رحیمۖ کے منبر اور مزارکے درمیان ریاض الجنة میں اداکی گئی جبکہ حضرت سیدناعثمان غنی ،حضرت سیدناعلی المرتضی شیرخدا ،حضرت زبیربن العوام ،حضرت عبدالرحمن بن عوف اورحضرت عبداللہ بن عمر نے آپ کے جسم مبارکہ کوقبرمبارک میں اتارا۔ اللہ رب العزت ہم سب کے صغیرہ کبیرہ گناہوں کومعاف فرمائے بروزقیامت آقائے دوجہاں سرورکون ومکاںۖکی شفاعت نصیب فرمائے۔آمین
تحریر: حافظ کریم اللہ چشتی پائی خیل ،میانوالی 0333.6828540