سراج الحق کی سربراہی میں سیاسی جرگے کا اجلاس

Siraj ul Haq, Raheeq Abbasi, Rehman Malik

Siraj ul Haq, Raheeq Abbasi, Rehman Malik

اسلام آباد (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سربراہی میں سیاسی جرگے کا اجلاس ہوا۔ عوامی تحریک کے رحیق عباسی نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی سے سانحہ ماڈل ٹاؤن، انتخابی دھاندلی کی تحقیقات، الیکشن کمیشن کی تشکیل نو اور ڈیڈ لاک سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی قائم کی جائے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ فریقین نے دوبارہ مذاکرات کی میز پر آنے درخواست قبول کی ہے، مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم ہو گیا، فریقین مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

اجلاس میں رحمان ملک، لیاقت بلوچ، فرید پراچہ، کلثوم پروین اور جی جی جمال نے شرکت کی جبکہ عوامی تحریک کے خرم نواز اور رحیق عباسی کے علاوہ حامد رضا اور راجا ناصر عباس بھی اجلاس میں موجود تھے۔ جرگہ میں عوامی تحریک اور حکومتی نمائندوں کی براہ راست ملاقات کی تجویز بھی دی گئی۔