کراچی : جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا تاریخی ا ستقبال اورعوامی استقبالیہ میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت پران سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا ہے کہ جس بڑ ے پیمانے پر کراچی کے مرد وخواتین ،بزرگوں ،بچوں او ر نوجوانوں نے شرکت کی ہے۔
اس سے یہ ثابت ہوگئی ہے کہ عوام معاشرے میں انقلاب اور تبدیلی چاہتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے اپنے انقلابی لیڈر کا تاریخی اور فقید المثال استقبال کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سراج الحق نے کراچی کے لیے حکومت سے سو ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا مطالبہ کرکے کراچی کے عوام کے احساسات وجذبات کی ترجمانی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کے 18کروڑ عوام سراج الحق کی قیادت میں ملک سے انگریز وں کے ظالمانہ اور استحصا لی نظام کے خاتمے کے لیے جدوجہد کریں گے اور پاکستان اسلامی انقلاب کی اس منزل سے سر فراز ہوگا ۔ جس کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے اور سراج الحق امانت ،دیانت کی چلتی پھرتی تصویر ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر کراچی ترقیاتی پیکج کے لیے 100ارب روپے مختص کرے۔