کراچی (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ سنجیدہ مسائل چوراہوں کے بجائے مذاکرات کی میزپرحل ہوں۔ جہانگیرترین کہتے ہیں حکومت انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن کا اعلان کرے۔سیاسی جرگے کے ارکان سراج الحق اور رحمان ملک نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جرگے نے ڈرافٹ جہانگیرترین کے حوالے کیا ہے
تحریک انصاف کے رہنما ڈرافٹ پر مشاورت کریں گے، آئندہ دو دن میں حکومتی کمیٹی کے ارکان سے بھی ملاقات ہو گی۔ رحمان ملک نے کہا کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہونا چاہیے، اسحاق ڈار سے ملاقات کی بھی کوشش کریں گے، سیاسی جرگے نے ڈرافٹ وزیراعظم نوازشریف کو بھی بھجوایا ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومت انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اعلان کرے، جوڈیشل کمیشن کےقیام سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔