سراج الحق 4 اگست کو عوامی ایجنڈا، رابطہ مہم کے انقلابی پروگرام کا اعلان کرینگے: لیاقت بلوچ

Liaquat Baloch

Liaquat Baloch

لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق 4 اگست کو اسلام آباد میں عوامی ایجنڈا اور رابطہ مہم کے انقلابی پروگرام کا اعلان کریں گے۔

10 اگست کو اسلام آباد میں فلسطینیوں سے یکجہتی، صہیونیت اور عالمی اداروں کی بے حسی پر احتجاج اور پاکستانی عوام کے دکھ درد، مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن، بدانتظامی اور مٹھی بھر مراعات یافتہ طبقہ سے نجات کے لیے جدوجہد کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا جنرل (ر) پرویز مشرف کے نو سال اور پیپلز پارٹی کی حکمرانی کے پانچ سال تاریخ کا تاریک باب تھا تو موجودہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی بھی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اندرونی و بیرونی محاذ پر حکومت کی مسلسل ناکامی سے عوام مایوس اور شدید غصے میں ہیں۔ ملک عملاً آزاد ی، حاکمیت اور خود مختاری سے محروم کر دیا گیا ہے۔ ملک میں امن و امان کی حالت انتہائی مخدوش ہے۔ تمام شعبہ ہائے زندگی میں کرپشن نے جڑیں مضبوط کر لی ہیں۔