لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر کے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات میں ان کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سراج الحق کا کہنا ہے کہ انہوں نے جماعت اسلامی کی ذمہ داریوں کے باعث مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضع رہے کہ سراج الحق کی جناب سے مستعفیٰ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔
کچھ ماہ قبل سراج الحق کو جماعت اسلامی کی امارت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ انہوں نے خیبر پختونخواہ حکومت میں وزیر خزانہ کی حیثیت سے کام جاری رکھنے سے معذرت کی تھی۔
تاہم تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملاقات میں ان سے اپنا فیصلہ کچھ دیر کے لئے موخر کرنے کی درخواست کی تھی اور اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ سراج الحق کے پی کے کا بجٹ پیش کرنے تک اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں۔