اکوڑہ خٹک (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق اور جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے ملاقات کر کے امن وامان، دہشت گردی کی صورتحال اور ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی۔ سراج الحق نے اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لیکن سب نے مل کر ان رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ اگر مذاکرات کو آپریشن کیلئے بہانا بنایا تو یہ بہت بڑی غداری ہو گی۔ جبکہ سراج الحق کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مولانا سمیع الحق کے تعاون اور ان کی نگرانی میں صوبے میں کرپشن، بدامنی سمیت تمام مسائل کا خاتمہ کریں۔