سکھر (جیوڈیسک) سراج الحق دورہ کے اختتام پر 20 اکتوبر کو بعد نماز مغرب سکھر کے چوک گھنٹہ گھر پر جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے، امیر جماعت اسلامی کی دوروں کے دوران اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سید غوث علی شاہ، سلیم جان مزاری، محمد میاں سومرو اور ڈاکٹر خالد محمود سومرو سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں اورملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال متوقع ہے۔