بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر جناب سراج الحق 25 جنوری کی بجائے 26 جنوری کو جلسہ عزم انقلاب سے خطاب کریں گے۔جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے ترجمان محمد سجاد الرحمان نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کراچی میں 25 جنوری کو ملین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مارچ سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خطاب کرنا ہے۔
چونکہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس کو یورپ نے ملکر للکارا ہے جس کا جواب پاکستان میں جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے دیا جارہا ہے۔
ان ناگزیر وجوہ کے باعث 25 جنوری کو جلسہ کرنا ممکن نہ تھا۔جس پر محترم سراج الحق نے بھمبر میں جلسہ عزم انقلاب کی تیاریوں کو دیکھتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کے میں 26 جنوری کو بھمبر پہنچوں گا۔ جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ اب جلسہ عزم انقلاب دن 11:00 بجے کی بجائے دن 1:00 بجے بھمبر سپورٹس اسٹیڈیم سے ملحقہ گرائونڈ میں ہو گا۔