سیری بنڈالہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد نواز طویل علالت کے باعث گزشتہ روز انتقال کر گئے

بھمبر : سیری بنڈالہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد نوازطویل علالت کے باعث گزشتہ روز انتقال کر گئے مرحوم کو نمازجنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کریا گیا۔

نمازجنازہ میں ڈسٹرکٹ کونسلر چوہدری محمد نسیم ، ماسٹر مشتاق احمد ، چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر فضل کریم ، میاں غلام مصطفی ، بابو نثار ،اے ای او چوہدری محمد اکرم ، چوہدری ظفر محمود ایڈووکیٹ ، چوہدری سلیم ساگر ، حافظ ارشد سمیت دیگرنے شرکت کی۔