کروڑ لعل عیسن (نامہ نگا) بہنوں کا حصہ دینے کی حمایت کرنے پر دو بھائیوں نے والدہ ،بھائی اور بھابھی کوتشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور جاتے ہوئے گھر سے 2 تولے طلائی زیورات بھی لے گئے۔
بھوڑیا عورت اپنے بیٹوں کے خلاف ڈیٰ ایس پی کروڑ کے پیش ہوگئی،کاروائی کا حکم ،تفصیل کے مطابق چکنمبر 116 ٹی ڈی اے کی تاجومائی ،زوجہ غلام سرور قوم نوندھا نے ڈی ایس پی کروڑ رمیض بخاری کے آفس میں پیش ہو کر اپنے دو بیٹوں باقر حسین ،غلام غازی کے خلاف دوخواست دی کہ سائلہ عمر رسیدہ عورت ہے گزشتہ روز اپنے گھر میں اپنے تیسرے بیٹے غلام عابد کے ساتھ گھر میں بیٹھی تھی کہ باقر حسین ،،غلام غازی پر ان مسلح بہ سوٹے اور کلہاڑی آگئے اور آتے ہی غلام عابد کو زدو کوب کرنا شروع کردیا۔
جب میں نے اور غلام عابد کی بیوی شہلانے چھڑانے کی کوششکی تو مجھے والدہ اور بھابھی کو بھی زدو کوب کرتے ہوئے کمرے میں بند کر دیا اور جاتے ہوئے شہلا کا دو تولے زیور بھی اُٹھا کر لے گئے موقع پر محمد اکرم اور غلام عباس پہنچ گئے جس کی موجودگی ملزمان جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے وجہ عناد ہے کہ دونوں ملزمان والد ملزمان والد کی جائیداد میں بہنوں کو حصہ نہیں دینا چاہتے جبکہ غلام عابد اور والدہ بہنوں کے حمایتی ہیں۔