بہن بھائیوں میں جائیداد کا جھگڑا، علاقہ میدان جنگ بن گیا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں جائیداد کے تنازع پر خاتون نے اپنے مریدوں کی مدد سے حصہ مانگنے والے بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، موقع پر اکٹھے ہو نے والے لوگوں نے خاتون اور اس کے مریدوں کو ٹھکائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدیقیہ ٹائون میں شبانہ بی بی نے اپنا آستانہ بنایا ہوا، گزشتہ روز آنے والے اسکے بھائیوں عمران، کامران اور فرمان نے اس سے مکان میں سے حصہ مانگا تو ان کے مابین تلخ کلامی ہو گئی جس پر خاتون نے اپنے مریدوں کی مدد سے تینوں بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنوایا۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر اکٹھی ہو گئی، جنہوں نے حملہ آور پارٹی کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالہ کر دیا، پولیس نے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔