پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کے دھرنوں میں شرکت کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس مظہر عالم اور جسٹس ملک منظور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ اور سپیکر کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مظہرعالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور سپیکر پیش نہ ہوئے تو یکطرفہ فیصلہ دیں گے۔ کیوں نہ دونوں کو کام کرنے سے روک دیا جائے؟۔
عدالت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور سیکرٹری قانون سے تین دن کے اندر جواب طلب کر لیا۔