اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں دھرنے سے واپس جانے والے درجنوں افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پمز کے قریب لگائے ہوئے ناکے میں پولیس نے ان افراد کو بھی پکڑ لیا گیا ہے جو عام شہری تھے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی بھی موجود تھے۔
گرفتار کئے جانے والوں میں تین ڈاکٹرز بھی شامل تھے ، جنہوں نے بتایا بھی کہ ہمارا تعلق صوابی ہسپتال سے ہے، مگر اس کے باوجود انہیں بند کر دیا گیا ہے۔ صرف ایک مقام پر ہی نہیں بلکہ دیگر جگہوں پر بھی ناکے لگا کر دھرنے کے شرکا کو پکڑا جا رہا ہے۔
اس میں حیران کن بات یہ ہے کہ دھرنوں کے شرکا کے علاوہ عام شہریوں کو بھی پکڑا جا رہا ہے۔ ان عام شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی حرکتوں سے ہمیں پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔