مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دھرنوں کی سازش کرنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ ملک کے اٹھارہ کروڑ محب وطن عوام سازش سے آگاہ ہو چکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستان اقتصادی ترقی کر ے اور ملک کے درپیش سنگین اقتصادی مسائل حل ہوں۔
ان خیالات کا اظہار نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن قصور ملک خرم نصر اللہ خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تحر یک انصاف الیکشن کی شفافیت پر انگلی اٹھا کر ملک کے قومی اداروں کو بے توقیر کر کے جس مذموم منصوبے پر عمل پیراہے وہ ملک کی جڑیں کھو کھلی کر دے گا جسے مسلم لیگ کی حکومت کبھی بر داشت نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میںحکومت ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کر نے اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایک جامع پروگرام پر عمل کر رہی ہے جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا اور انہیں مہنگائی کے عفریت سے نجات ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی کو کم کر نے میں مدد ملی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک سے لو ڈ شیڈنگ کا عذاب بھی ختم ہو گا اور بجلی کی قیمتیں بھی کم ہونگی۔