دھرنے ناکام اور سازشیں بے نقاب ہو گئیں ، مولانا فضل الرحمان

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

ملتان (جیوڈیسک) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قوم کو بچنے کی سیاست سے واسطہ پڑا ہوا ہے لیکن فکر کی بات نہیں، دھرنے ناکام اور سازشیں بے نقاب ہو گئں ، ملک میں اب کوئی نہيں بچا، جو دھرنوں والوں کو دھرنا ختم کرنے کا کہے۔

بیٹھے ہیں سو بیٹھے رہیں۔ کوٹ رادھا کشن میں ہونے والا واقعہ بہت بڑا ظلم ہے کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے انسان کو زندہ جلا دینا ظلم ہے۔ حکومت ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دے۔ ملتان میں اپنے سابقہ ضلعی امیر حاجی انور مرحوم کی رہائش گاہ پر انکی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا۔

کہ جمہوریت کے خلاف دھرنوں کی خطرناک سازش ختم ہو گئی ہے۔ اس سے خطرناک تحریک دوبارہ نہیں بنے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو جتنا نقصان دھرنوں کی وجہ سے ہوا ہے۔ اتنا ملک میں 50، 60 سالوں کی کرپشن سے نہیں ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختون خواہ میں عدم اعتماد کا فیصلہ باہمی مشاورت سے واپس لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مجھ پر ہونے والے حملوں کے بارے میں مجھے ریاست اگاہ کرے یا پھر خود ذمہ داری قبول کرے انہوں نے مزید کہا کہ کچھ طاقتیں جمہوریت کی بساط کو لپیٹنا چاہتے ہیں اس لئے جمہوریت کی جگہ شدت پسندی لے رہی ہے۔