سیالکوٹ (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں نے پچھلے 20 سالہ کا رکارڈ توڑ دیا، جولوگ دھرنا دیے ہوئے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ حکومت کا ساتھ دیں۔
وزیر اعظم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ حالیہ بارشوں نے پچھلے 20 سالہ کا رکارڈ توڑدیا، حکومت کے پاس محدود وسائل ہیں،دھرنا دینے والے لوگ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کریں۔