دھرنے والوں نے کسی کو نہیں بخشا، بہتان لگائے گئے، حمزہ شہباز

Hamza Shahbaz

Hamza Shahbaz

لاہور (جیوڈیسک) داروغہ والا مسجد سانحہ میں شہید اور زخمی ہونیوالوں کے ورثا میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں حمزہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے دیکھ لیا ہے کہ سازش کس نے کی اور اب آہستہ آہستہ حقائق سے پردہ اٹھ رہا ہے سازش کرنے والوں اور دھرنا دینے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف احتجاج کیا اور اب بھی کسی وزیر کے خلاف اگر کرپشن ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائے گی لیکن کسی کے خلاف بھی کاروائی سے پہلے مکمل تحقیق ہونی چاہیے تاکہ کسی کو گلہ باقی نہ رہے۔ میاں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی ٹیکنو کریٹس پر مشتمل حکومت بنانے کی تجویز ان کی ذاتی آرا ہے جبکہ پارلیمنٹ پہلے ہی وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کر چکی ہے پارلیمنٹ نے مستعفی ہونے کو یکسر رد کر دیا۔

حمزہ شہباز نے مسجد کے سانحہ میں شہید ہو نیوالوں کے ورثا میں سولہ سولہ لاکھ روپے اور زخمیوں میں ایک ایک لاکھ روپے فی کس کے حساب سے چیک تقسیم کیے۔