لندن (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے والے اپنا اور حکومت اپنا کام کر رہی ہے، منفی سیاست کرنے والوں کی بات نہیں کرنا چاہتا، لندن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دھرنوں نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا۔
سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ پوری پارلیمنٹ ایک طرف اور چند لوگ دوسری طرف ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر ہم جلسے کریں گے تو سب کو پتہ چل جائے گا کہ عوام کی اکثریت کس کے ساتھ ہے، نواز شریف کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا بھرپور موٴقف پیش کیا۔