اسلام آباد (جیوڈیسک) سانحہ کوئٹہ کے بعد عمران خان نے ایبٹ آباد کا جلسہ ملتوی کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے لیے سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں۔ کرپشن اور دہشت گردی کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے۔ جو مرضی ہو جائے دو نومبر کو دھرنا ہو کر رہے گا۔
عمران خان کا کہنا ہے کرپشن اور دہشت گردی کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے۔ جب کچھ کرنے لگتے ہیں کچھ نہ کچھ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام صرف وزیر اعظم کو پاناما سے بچانا ہے۔
عمران خان نے شکوہ کیا کہ مودی پاکستان کے خلاف کوئی موقع نہیں چھوڑتے اور نوازشریف بھارتی مداخلت پر بات ہی نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کے لیے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔
عمران خان نے سانحہ کوئٹہ پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں کوئٹہ کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔