دھرنوں اور احتجاجی تحریک کے بعد حکومت کی پوزیشن مزید مضبوط ہو چکی ہے، چوہدری شفیق احمد انصاری

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: سٹی کونسل 107 کے چیئرمین چوہدری شفیق احمد انصاری نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاجی تحریک کے بعد حکومت کی پوزیشن مزید مضبوط ہو چکی ہے پاکستان کی عوام نے مفاد پرست جاگیرداروں کی سیاست کو بری طرح مسترد کر دیا ہے۔

جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست عمران کا وطیرہ بن چکی ہے کنیٹیٹر اور انقلاب کے نام پر کاروبار چلانے والے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں حکومت عوام کی ترقی و خوشحالی کے منصوبے جاری رکھے گی احتجاجی سیاست نے ملک کو اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچایا ہے عوام ان مفاد پرست سیاستدانوں کی اصلیت جان چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب نے اپنی جدو جہدسے صوبے میںان تین سالوں کے دوران غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ مل کر مختلف فلاخی منصوبے شروع کیے جس میں کو ئی غیر ملکی ٹیم نہیں آنے کو تیار تھی اب وہاں غیر ملکی کمپنیاں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں یہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا اعزاز ہے ،آئندہ عام انتخابات میں پھر مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی اور دھرنہ سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی۔