اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کو پاکستان کے دشمنوں کی حمایت حاصل ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت پاکستان باخبر ہے کہ بین الااقوامی طاقتیں اسلام آباد میں دھرنے والوں کو مخصوص ایجنڈے کے تحت سپورٹ کر رہی ہیں۔
انھوں نے الزام لگایا کہ عمران خان اور طاہر القادری نے حکومت کو ڈی ریل کرنے کی ہر کوشش کی تاکہ پاکستان کو پسماندہ رکھا جائے۔ بین الاقوامی سطح پر دھرنوں سے پاکستان کا نہایت منفی امیج ابھرا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ دھرنوں کے رہنما اب بے نقاب ہو چکے ہیں۔ طاہر القادری ملک چھوڑ چکے ہیں جبکہ عمران خان تنہا رہ گئے ہیں۔