کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) دھرنوں کی سیاست نے ملک کو سخت نقصان پہنچایا۔ عمران خان مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں۔
لاہور میں رکاوٹوں کے باعث ایمبولینسوں کو راستہ نہ ملنے سے 4 افراد دم توڑ گئے۔
صحافیوں پر بلا جواز حملے کیئے جارہے ہیں۔ جس کی ذمہ دار دھرنا پارٹی ہے۔ کیا عمران خان اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی صاحبزدہ فیض الحسن، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ نے گزشتہ روز معروف عالم دین قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی کی بیمار پرسی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
صاحبزادہ فیض الحسن نے کہا کہ ملک اس وقت کسی بھی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ موجودہ بحران نے ملکی حالات پر شدید اثرات ڈالے ہیں۔
جس سے پاکستان کئی سال پیچھے چلا گیا ہے۔ لیکن افسوس کہ عمران خان کو سمجھ نہیں آ رہی۔
Malik Abdul Shakoor
آئے دن صحافیوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ جس سے ان کے پر امن احتجاج کا چہرہ بے نقاب کو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان 3 سال صبر کر لیں۔ اگر آئیندہ انتخابات میں عوام نے ان کو منتخب کر لیا تو وہ ضرور عوام کی خدمت کا فریضہ سر انجام دیں۔
لوگوں کو ریلیف فراہم کریں۔ سب کچھ قوم کے سامنے آجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں دھرنے اور سڑکوں کی رکاوٹوں کے دوران 4 افراد بروقت طبی امداد نہ ملنے پر ایمبولینسوں میں ہی دم توڑ گئے۔ کیا عمران خان اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔