دھرنے بے مقصد ہیں، نصاب نہیں بدلتے، ٹیچر بدلنا چاہتے ہیں، ایاز پلیجو

Ayaz Palijo

Ayaz Palijo

لاہور (جیوڈیسک) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ دھرنے بے مقصد ہیں۔ سلیبس نہیں بدلا جا رہا، ٹیچر بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لاہور پریس کلب میں سنٹر فار ہیومن رائٹس ایجوکیشن پاکستان کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایاز پلیجو کا کہنا تھا کہ دھرنوں میں خواتین اور بچوں کی شرکت مثبت بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تک کسی پارٹی نے غریب طبقے کی فلاح کا نہیں سوچا۔ ملک میں کہیں لیڈرشپ نظر نہیں آتی، جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلیے لیڈر شپ میں بہتری لانا ہو گی۔