لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاری پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کاغیر قانونی کریک ڈاون قابل مذمت ہے اتنی لاشیں گرا کر بھی حکمرانوں کے تکبر کی تسکین نہیں ہوئی۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ حکمران مخالفین کی آواز کو خاموش کرانا چاہتے ہیں مگر انکے خلاف اب جدوجہد رکنے والی نہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کے عمل سے حکمرانوں کی نام نہاد جعلی جمہوریت بے نقاب ہو رہی ہے۔ کارکنوں کے راستے بند نہیں ہوں گے بلکہ حکمرانوں کے راستے بند ہو رہے ہیں۔ حکمرانوں نے پنجاب کی ساری پولیس اسلام آباد طلب کر لی ہے۔
حکمران پولیس سے گرفتاریوں کے بجائے ان سے سیلاب زدہ علاقوں میں کام لیں۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ان حکمرانوں سے مذاکرات معطل کرنے کا فیصلہ درست ہے۔ حکمران بدیانت اور دھوکہ دہی کے ماہر ہیں ان پر کوئی اعتماد نہیں کر سکتا۔