ملتان (جیوڈیسک) باغی نے پھر بغاوت کر دی۔ کپتان کی پارٹی بھی چھوڑ دی لیکن الزامات اور انکشافات کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت ختم کرانے کے لئے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے دوران چند کارکنوں یا کسی بڑی شخصیت کے قتل کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کے حکم پر انہوں نے اسمبلی رکنیت سے استعفی دے دیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عمران خان کی بات نہیں مانی، شاہ محمود قریشی کے استعفے کا بھی انتظار ہے۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف نے عام انتخابات میں کرپٹ لوگوں کو ٹکٹ دیئے دھرنے ختم نہ ہوئے تو خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔