کراچی ( پ ر) مدارس دینیہ کے منظمین کی جانب سے بنوریہ ریسٹورنٹ نزد جامعہ بنوریہ عالمیہ اہم پریس کانفرنس (آج ) منگل ہوگی جس میں پرویز رشید کے بیان کے بعد مدارس کے طلبہ اور علماء کرام بالخصوص وطن عزیز کے مذہبی طبقے میں پائی جانے والی تشویش سے علماء کرام قوم کو آگاہ کریں گے اور اہم اعلان کیاجائے گ۔
پیر کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری اعلامیے کے مطابق مدارس دینیہ کے سب سے بڑی تعلیمی بورڈ وفاق المدارس سے منسلک مدارس دینیہ کے منتظمین ،نمائندگان، مفیتان اور علماء کرام کی جانب سے اہم پریس کانفرنس منگل کو 3:45 دوپہر بتاریخ 12 مئی 2015 کو مقامی ریسٹورنٹ میں ہوگی جس میں پرویز رشید کے مدارس اور شعائر اسلام پر مبنی غیر ذمہ دارانہ اور جاہلانہ بیان کے حوالے سے پائی جانے والی تشویش سے علماء کرام قوم کو آگاہ کریں گے اور مدارس کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔
پریس کانفرنس میں میں جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کراچی،جامعہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی،جامعہ دارالعلوم کورنگی کراچی،جامعہ علوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن گرومندر،جامعہ اشرف المدارس ،جامعہ اسلامیہ کلفٹن ،جامعہ دارالخیر گلستان جوہر ، دارالعلوم صفہ سعید آباد سمیت دیگر مدارس کے منتظمین، نمائندگان و مفتیان کرام شرکت کریںگے۔